ویرات کوہلی نے اپنا بیٹ محمد عامر کو تحفے میں دے دیا

ویرات کوہلی نے کمال خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عامر کو اپنا بلا تحفے کے طور پر دے دیا۔


بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے پاکستانی فاسٹ بالر عامر کو اپنا بیٹ پیش کردیا، فوٹواے ایف پی

THOUSAND OAKS: بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی دنیا بھر کے بولرز کے چھکے چھڑانے میں مشہور ہیں لیکن ساتھ ہی وہ پاکستانی نوجوان فاسٹ بولر محمدعامرکی فاسٹ اور سوئنگ ہوتی بالوں کے معترف بھی ہیں اور اسی اعتراف میں پاک بھارت ٹاکرے سے ایک دن قبل انہوں نے اپنا بیٹ عامر کو تحفے میں دے دیا ہے۔

بھارت کو اپنی شاندار بلے بازی سے کئی اہم میچوں میں فتح دلانے والے ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی شروع ہونے سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ محمد عامر ورلڈ کپ میں پاکستان کا اہم ہتھیار ثابت ہوگا اور بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں عامر نے اپنی گھومتی گیندوں سے بھارتی بلے بازوں کو نچا کر ایسا کرکے بھی دکھا دیا۔ پاک بھارت ٹاکرے سے ایک روز قبل دونوں ٹیموں نے ایڈن گارڈن کلکتہ کے میدان میں پریکٹس کی اور اسی پریکٹس کے دوران ویرات کوہلی نے کمال کی خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عامر کو اپنا بلا تحفے کے طور پر دے دیا۔



ویرات کوہلی نے نہ صرف محمد عامر کو اپنا بلا دیا بلکہ پاکستانی کپتان بوم بوم آفریدی سے بھی ہاتھ ملا کر امن اور محبت کا پیغام دے دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اہم میچ کل ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں طرف تماشائیوں میں زبردست جوش و خروش نظر آرہا ہے جب کہ میچ کے لیے دستیاب 65 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں اور لاکھوں لوگ میدان سے باہر ٹی وی اسکرین اور یو ٹیوب پر میچ دیکھنے کا انتظام کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں