
بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کی جانب سے گزشتہ دنوں اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجا گیا تھا جس کے جواب میں اداکارہ نے 21 صفحات پر مبنی جواب دائر کرتے ہوئے ہریتھک روشن کے خلاف دھمکانے کے الزامات لگائے تھے اور اب دونوں کے درمیان لفظوں کی جنگ کے بعد قانونی جنگ بھی تیز ہوگئی ہے تاہم اب اداکارہ کے وکیل نے ایکشن ہیرو کو جیل کی ہوا کھلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کے وکیل نے ہریتھک روشن کے قانونی نوٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کنگنا ہریتھک پر ہتک عزت سمیت دھمکانے کے مقدمات درج کرواسکتی ہیں جس میں انہیں ای میلز میں نازیبا زبان استعمال کرنے ، بدنام کرنے اور خاتون کو دھمکانے پر 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشہ ماہ اداکارہ کنگنا رناوت نے ہریتھک روشن کو اپنا سابقہ عاشق قرار دیا تھا جس کے باعث دونوں ستاروں میں لفظی جنگ کا آغاز ہوا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔