آپریشن کی انکوائری شروع سیشن جج جیل پہنچ گئے

ٹوٹی بیرکوں کا معائنہ اورآپریشن کے دوران زخمی جیل اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے

ٹوٹی بیرکوں کا معائنہ اورآپریشن کے دوران زخمی جیل اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے

سیشن جج حیدرآباد امجد علی بوہیو سینٹرل جیل آپریشن کی جوڈیشل انکوائری کے سلسلے میں جیل پہنچ گئے، سیشن جج کے پہنچتے ہی جیل میں سیٹیاں بج گئیں۔ انہوں نے دورے کے دوران قیدیوںکی جانب سے توڑی گئی دیواروں اور بیرکوں کا معائنہ کیا اور 45 منٹ تک سیکیورٹی وارڈ، کنٹرول ٹاور اور مختلف بیرکوں کا دورہ کیا ،کئی قیدیوں سے مسائل اورآپریشن کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں۔


جبکہ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل گل محمد شیخ نے سیشن جج کو بریفنگ دی۔ بعد ازاں جیل کی ماڑی میں آپریشن کے دوران زخمی جیل اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے۔ سیشن جج نے جمعہ کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل، آپریشن کے دوران زخمی قیدیوں اور جیل انتظامیہ کی جانب سے کیس میں نامزد کیے گئے قیدیوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے سیشن کورٹ طلب کیا ہے۔
Load Next Story