
کراچی میں اے ایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے اور اس بہتری کا سہرا تمام قانون نافذ کرنے والوں کو جاتا ہے تاہم ابھی اور آگے بڑھنا اور حاصل کردہ اہداف کو مستحکم کرنا ہے۔
کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس ایک قابل فخر ادارہ ہے جو ہر دم مستعد اور کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔