پیرس حملوں کا مرکزی ملزم صالح عبدالسلام برسلز سے گرفتار

چھاپے کے دوران ایک مشتبہ شخص ہلاک اورایک فرار ہوگیا، پولیس


چھاپے کے دوران ایک مشتبہ شخص ہلاک اورایک فرار ہوگیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

بیلجیم پولیس نے برسلز میں کارروائی کرکے پیرس حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیم پولیس نے گزشتہ روز ایک اپارٹمنٹ پر چھاپے کے دوران صالح عبدالسلام کے فنگر پرنٹ ملنے کے بعد اس کی تلاش کا کام تیز کردیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ایک بار پھر مولن بیک کے علاقے میں خفیہ اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے مشکوک اپارٹمنٹ کو گھیر کر چھاپہ مارا اور صالح عبدالسلام کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ایک مشتبہ شخص ہلاک اورایک فرار ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ صالح عبدالسلام اس آپریشن کے دوران زخمی ہوا ہے یا نہیں جب کہ اس دوران کتنے افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پیرس پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں