ایم کیوایم نے ملک میں مردم شماری اور 20 صوبے بنانے کا مطالبہ کردیا

ہمیں نئے صوبے بنانے سے روکنے کے لیے سزا دی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کا یوم تاسیس پر جلسے سے خطاب


ویب ڈیسک March 19, 2016
ہمیں نئے صوبے بنانے سے روکنے کے لیے سزا دی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کا یوم تاسیس پر جلسے سے خطاب

PESHAWAR: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ملک میں مردم شماری کرائی جائے جس کے بعد ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ پاکستانمیں 20 صوبے بنائے جائیں۔

ایم کیوایم کے 32 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کے خلاف ہر سازش کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور 32 سال کے بعد بھی سیکڑوں چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور ہر چیلنجز کو موقع میں تبدیل کرنے کے بعد آج بھی عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر الطاف حسین سے محبت و عقیدت کا اظہار کررہا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایمانداری سے مردم شماری کرائی جائے، یہ معاملہ ٹاک شوز میں کیوں نہیں اٹھایا جارہا ہے جب لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہوگا کہ آبادی کتنی ہے تو کیسے دیانتداری سے عوام کی پالیسیاں تشکیل دی جاسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے بعد دوسرا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں 20 صوبے بنائے جائیں اور ہمیں نئے صوبے بنانے سے روکنے کے لیے سزا دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 140-A کے تحت بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور وسائل دیئے جائیں اور الطاف حسین کی میڈیا پر پابندی کو ختم کیاجائے ۔

ایم کیوایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم ڈی ریل نہیں ہوں گے اور پوری توجہ اور یکسوئی کے ساتھ اپنے اتحاد کو قائم و دائم رکھیں گے، کسی اور کی وکٹ پر کھیلنے کے بجائے اپنی وکٹ پر دوسروں کو کھلائیں گے ، بلدیاتی انتخابات میں ہمیں عوامی حمایت و تائید کا تازہ مینڈیٹ ملا ہے جو الزام اب لگے ہیں ایسے ہی جھوٹے الزامات روز اول سے لگ رہے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ کیا جناح پور سازش سے بڑا کوئی الزام ہوسکتا ہے، جب اسے واپس لے لیا گیا ہے تو اب ''را'' سے فنڈنگ یا انڈیا سے رابطہ کا تعلق کے الزام کو مسترد کرتے ہیں ،یہ الزام میڈیا میں لگا ہے اگر عدالتوں میں ثبوت و شواہد کے ساتھ یہ الزام آئے گا تو ہم اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں