وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ کی کوئی انکوائری نہیں ہورہی نیب

اس طرح کی کوئی انکوائری نہیں ہورہی ہے، نیب


Numainda Express March 19, 2016
اس طرح کی کوئی انکوائری نہیں ہورہی ہے، نیب:فوٹو : فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر اعظم کے خلاف منی لانڈرنگ میں انکوائری کرنے کے بارے شائع ہونیوالی خبروں کی ترید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

نیب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحافت کی آڑ میں کچھ عناصر افواہیں اور انتشار پھیلا کرغیر ذمے داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں،نیب نے وزیر اعظم کے خلاف منی لانڈرنگ میں انکوائری کرنے کے بارے شائع ہونیوالی خبروں کی ترید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے ۔اس طرح کی کوئی انکوائری نہیں ہورہی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خبر چلانے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کیا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں