بہت سی مشکلیں اب ختم ہو گئی ہیں جلد پارٹی کو متحرک کرونگا پرویزمشرف

دبئی جاتے ہوئے مشرف دوران سفرانتہائی پرسکون رہے،ٹی شرٹ پہنی،دبئی ایئرپورٹ کے وی آئی پی گیٹ سے باہر نکلے


4گاڑیوں کے قافلے میں رہائش گاہ پہنچایاگیا،ڈاکٹری معائنے کے بعدامریکاجانے یانہ جانے کافیصلہ کیا جائیگا، مشرف نے پارٹی اجلاس نہیں بلایا، ڈاکٹرامجد - فوٹو: فائل

دبئی ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن پرویز مشرف رائل ایئرپورٹ پر بغیرکسی سے ملے سیدھے اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔

برج الخلیفہ کے قریب واقعے رہائش گاہ پرشام 5 بجے آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداران ان سے ملاقات کے لیے پہنچے جن میں صدر یو اے ای راجا شوکت حیات، سینئرنائب صدر آصف کریم، طارق قمر اور دیگر شامل تھے، ملاقات میں ڈاکٹر امجد بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ جیسے ہی میری صحت ٹھیک ہوگی میں اپنی جماعت کو فرنٹ لائن پر آکر متحرک کروں گا، اب بہت سے مشکلیں ختم ہوگئی ہیں۔

علاوہ ازیں ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کا ان کی رہائش گاہ پر ہی طبی معائنہ کیا، ملاقات کیلیے آنے والوں کو بھی سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد اجازت دی گئی، آئی این پی کے مطابقسابق صدر پرویز مشرف کو علاج کیلیے دبئی پہنچنے پر4 گاڑیوں پرمشتمل قافلے اورسخت سیکیورٹی میںرہائش گاہ پہنچایاگیا۔ وہ دبئی ایئرپورٹ کے وی آئی پی گیٹ سے باہر نکلے، دوران سفرسابق صدر انتہائی پرسکون تھے اورانھوںنے ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔

دبئی میں ڈاکٹروںکی خصوصی ٹیم ان کاطبی معائنہ کرے گی جس کے بعدعلاج کے لیے امریکاروانگی کا فیصلہ کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ آئین شکنی کے مقدمے کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کو31 مارچ کوعدالت میںحاضرہونے کاحکم دے رکھاہے۔ دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹرامجد نے پرویزمشرف کے دبئی میںپارٹی اجلاس طلب کرنے کی خبروں کی تردیدکر تے ہوئے وضاحت کی ہے کہ پارٹی رہنمااورسابق صدرکے چاہنے والے ان کی رہائش گاہ پرملنے آئے تھے، یہ پارٹی اجلاس نہیں تھا، اعتزازاحسن سابق صدر کے حوالے سے جھوٹاپروپیگنڈاکر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے کسی سے بھی کوئی معاہدہ نہیں کیا، علاج مکمل ہوتے ہی وہ وطن واپس آجائیں گے۔ اعتزازاحسن بتائیں آصف زرداری وطن کیوںنہیں آتے؟۔ انھوں نے کہاکہ پرویزمشرف کوغدارقراردینے والے اعتزازاحسن ان فہرستوں کے بارے میں عوام کوبتائیں جوانھوں نے بھارت کو فراہم کرکے ملکی مفادکونقصان پہنچاکرقوم سے غداری کی تھی۔ اعتزازاحسن کاآصف زرداری کی کرپشن کے بارے میں کیاخیال ہے؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |