صدارتی امیدوار بننے کا کوئی ارادہ نہیں مشل اوباما

ہیلری کلنٹن کے نقش قدم پر نہیں چلوں گی، واشنگٹن کی سیاست سے باہر رہتے ہوئے زیادہ بہتر طریقے سے کام کرنا چاہوں گی، مشل

ہیلری کلنٹن کے نقش قدم پر نہیں چلوں گی، واشنگٹن کی سیاست سے باہر رہتے ہوئے زیادہ بہتر طریقے سے کام کرنا چاہوں گی، مشل:فوٹو : فائل

امریکی خاتون اول مشل اوباما نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کو عیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں صدارتی امیدوار بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں منعقدہ ایک میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران امریکی خاتون اول نے کہا کہ آئندہ سال وائٹ ہائوس چھوڑنے کے بعد وہ اور ان کا خاندان واشنگٹن میں ہی رہائش رکھنا پسند کریگا کیونکہ ان کی بیٹیاں اپنے اسکول نہیں چھوڑنا چاہتیں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ ہیلری کلنٹن کے نقش قدم پر نہیں چلیں گی بلکہ واشنگٹن کی سیاست سے باہر رہتے ہوئے زیادہ بہتر طریقے سے کام کرنا چاہیں گی۔
Load Next Story