قومی ٹیم 2009 کی تاریخ دہرانے میں کامیاب ہوگی یونس کواُمید

سابق کوچ آنجہانی باب وولمر عظیم انسان اور بہترین شخصیت کے مالک تھے


Sports Reporter March 19, 2016
سابق کوچ آنجہانی باب وولمر عظیم انسان اور بہترین شخصیت کے مالک تھے فوٹو: فائل

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2009 کی فاتح قومی ٹیم کے کپتان یونس خان کو امید ہے کہ گرین شرٹس ایک بار پھر اسی تاریخ کو دہرانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ سابق کوچ آنجہانی باب وولمر عظیم انسان اور بہترین شخصیت کے مالک تھے، یونس خان نے ان خیالات کا اظہار باب وولمر کرکٹ کلب اینڈ اکیڈمی کے سی سی اے زون3 کے زیراہتمام آنجہانی باب وولمر کی نویں برسی پرمیچ کے اختتام پر بطورمہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا، انھوں نے باب وولمر کی قومی ٹیم کے لیے خدمات کو سراہا، قبل ازیں آنجہانی کوچ کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔

اس موقع پر محمد نظام، خالد رضوی، شعیب الرحمان، ذیشان غنی بھی موجود تھے، میچ میں باب وولمر اکیڈمی نے باب وولمر کرکٹ کلب کو 55 رنزسے ہر ادیا، اکیڈمی نے137 رنز بنائے، حسن مسعود نے44 رنز اسکور کیے، اسرار احمد اعوان ، ارحم خان اور حمزہ رحمان نے2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں ناکام ٹیم 82رنز پر ڈھیر ہو گئی، علی بھاٹی نے22 اور سعد بیگ نے 20رنز اسکور کیے، روہت شرما نے 3، اے وسیم اور بلال تنویر نے2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔