روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ عملے کے ارکان سمیت 62 افراد ہلاک

دوبئی سے آنے والا مسافر طیارہ روسی شہر روستو آن ڈان کے ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔


ویب ڈیسک March 19, 2016
مسافر طیارہ لینڈنگ کے وقت خراب روشنی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، ابتدائی رپورٹ۔ فوٹو: اے ایف پی

روس کے شہر روستو آن ڈان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے سے عملے کے تمام افراد سمیت 62 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی سے آنے والا مسافر طیارہ روس کے شہر روستو آن ڈان کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے کے 7 افراد اور 4 بچوں سمیت 62 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافر طیارہ لینڈنگ کے وقت خراب روشنی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ روس کے ایوی ایشن حکام نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔