پاک بھارت میچ سے قبل کولکتہ میں ہونے والی موسلا دھار بارش رک گئی

بھارتی ماہرین موسمیات نے میچ کے دوران بھی بارش کی پیش گوئی کردی


ویب ڈیسک March 19, 2016
بارش کے باعث میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل ہونے والی موسلادھار بارش بالآخر رک گئی ہے جس کے بعد گراؤنڈ سے پانی نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتہائی سنسینی خیز مقابلے سے قبل بھارت کے شہر کولکتہ میں آج صبح سے ہی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے آج شام کو بھی کولکتہ میں بارش کی پیش گوئی کی تھی جس سے میچ کے رنگ میں بھنگ پڑنے کا خدشہ ہے۔

گراؤنڈ انتظامیہ کے مطابق اگر بارش اسی طرح جاری رہی تو گراؤنڈ کو سکھانے میں کئی گھنٹے لگ جائیں گے جب کہ بارش کے باعث میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ بنگلا دیش کے خلاف جیت چکا ہے جب کہ بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایک پوائنٹ ملنے کی صورت میں بھارت کے لئے اگلے راؤنڈ میں پہنچنا دشوار ہو جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں