صنعتوں کی زبوں حالی سے بیروزگاری بڑھیامیر نواب

نوری آباد میں ہیپاٹائٹس ویکسین سینٹر کا افتتاح، تقریب سے صوبائی وزیرمحنت ودیگرکاخطاب


ایکسپریس July 20, 2012
نوری آباد میں ہیپاٹائٹس ویکسین سینٹر کا افتتاح، تقریب سے صوبائی وزیرمحنت ودیگرکاخطاب

صوبائی وزیر محنت امیر نواب خان نے کہا ہے کہ نوری آباد اورکوٹری انڈسٹریل زون میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے باعث صنعتیں زبوں حالی کا شکار ہیںجو بے روزگاری میں اضافے کااہم سبب ہے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے نوری آباد ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی مقامی فیکٹری میں ہیپاٹائٹس ویکسین سینٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرنوری آباد ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ضیاالرحمان،کوٹری انڈسٹریل زون کے چیئرمین خلیل بلوچ،کمشنر سندھ سوشل سیکیورٹی اعجاز احمد میمن سمیت دیگر صنعت کار بھی موجود تھے۔امیر نواب کاکہنا تھاکہ سندھ بھر میںکام کرنے والے ورکروںکو ہیپاٹائٹس سے بچائوکے ٹیکے اور اسکریننگ کے لیے وزیر اعلی سندھ کی جانب سے بھی امدادی رقم فراہم کی گئی ہے،موجودہ حکومت نے سوشل سیکیورٹی اسکیم کے بنیادی مقاصد حاصل کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں جس سے سندھ بھر میں6لاکھ42ہزارسے زائد محنت کش اور انکے خاندان کے32لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

انھوں نے بتایاکہ کوٹری اور نوری آبادصنعتی زون میں مزدروںکو جہیز فنڈ اور دیگر سہولتیں جلد فراہم کرنے کیلیے کوشش کی جا رہی ہے،نوری آباد ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ضیا الرحمان نے کہاکہ ہیپاٹائٹس جیسے خطر ناک مرض کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کے اقدامات سے صوبے بھر کے ورکرز مستفید ہو رہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں