ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے کے لیے گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کردیا

گوگل نے اپنے لوگو میں پاکستان اور بھارت کے یونیفارم کے رنگوں والے بلے شامل کیے ہیں

گوگل نے پاکستان اور بنگلا دیش کے خلاف میچ کے لیے بھی اپنا لوگو تبدیل کیا تھا فوٹو: گوگل

KARACHI:
دنیا کے سب سے بڑے انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں مقابلے کے لیے اپنا لوگو تبدیل کردیا ہے۔

بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جاری ہے اور اس ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ یعنی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جارہا ہے، دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد عوام کولتہ کے ایڈن گارںز میں ہونے والے اس مقابلے کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔


دوسری جانب ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیمیں بھی پنجہ آزمائی کررہی ہیں، نئی دلی کے فیروز شاہ کرکٹ اسٹیدیم کوٹلہ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔ جس میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا جبکہ بھارت کا شکست کی فتح سے ہمکنار ہوئی ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کی اس عالمی جنگ کے سب سے بڑا مقابلے نے جہاں کروڑوں افراد کے دل گرما دیئے ہیں وہیں دنیا کا سب سے بڑا انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل بھی اس بخار میں مبتلا ہوگیا ہے۔ گوگل نے پاکستان اور بنگلا دیش کے خلاف میچ کی طرح اس مقابلے کے لیے بھی اپنا لوگو تبدیل کردیا ہے۔ گوگل نے اپنے لوگو میں پاکستان اور بھارت کے یونیفارم کے رنگوں والے بلے شامل کیے ہیں۔
Load Next Story