خانیوال میں ڈاکو نجی بینک سے 2 کروڑروپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار

ڈاکو بینک سے سی سی ٹی وی کیمرے اور ریکارڈ کی گئی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے، ڈی پی او خانیوال


ویب ڈیسک March 19, 2016
ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے ضلع بھرمیں ناکہ بندی کر دی گئی ہے، ڈی پی او:فوٹو:فائل

سرسید روڈ پر ڈاکو نجی بینک سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خانیوال کے سرسید روڈ پر واقع نجی بینک میں 7 مسلح افراد داخل ہوئے اور جنہوں نے پہلے بینک کے گارڈ کو قابو میں کرکے اسے کمرے میں بند کیا اور پھر عملے کو یرغمال بنا کر بینک کا صفایا کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر کا کہنا ہے کہ ڈاکو بینک سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹنے کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے اور اس سے ریکارڈ کی گئی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے ہیں تاہم عملے کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں