پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی وزارت پانی و بجلی

بجلی فراہم کرنے والی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے، ترجمان وزارت پانی و بجلی


ویب ڈیسک March 19, 2016
بجلی فراہم کرنے والی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے، ترجمان وزارت پانی و بجلی۔ فوٹو: فائل

وزارت پانی و بجلی نے پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترجمان وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کے دوران ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، کوشش ہوگی کہ اہم میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں شام 7 بجے کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں مد مقابل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں