2 سال تک گواہ یا شواہد پیش نہ کرنے پرایم کیو ایم کا کارکن بری
عبید کے خلاف صدر پولیس اسٹیشن میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا
مقامی عدالت نے پولیس کی جانب سے 2 سال تک گواہ یا شواہد نہ پیش کرنے پر ایم کیو ایم کے کارکن کو بری کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عبید کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 6 مارچ 2014 کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم کے خلاف صدر پولیس اسٹیشن میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقامی عدالت نے مقدمے کی سماعت کے دوران کئی مرتبہ تفتیشی افسر سے شواہد اور گواہ پیش کرنے کا حکم دیا تاہم عدالتی حکم کی تعمیل نہ ہونے پرعبید کو باعزت بری کردیا۔