عمران خان کا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بے خوف ہوکر میدان میں اترنے کا مشورہ

بھارت دباؤ میں غلطیاں کرے گا اور ہمیں ان غلطیوں کا فائدہ اٹھانا ہے، عمران خان کا قومی کھلاڑیوں کو مشورہ


ویب ڈیسک March 19, 2016
شکست کےخوف سےنہیں جیت کےجذبےسےمیدان میں اتریں،عمران خان فوٹو: فائل

لیجنڈ کرکٹرعمران خان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف ٹی 20 مقابلے میں بے خوف ہوکر میدان میں اترنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارت کے شہر کولکتہ میں لیجنڈ کرکٹر عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ 20 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں انہوں نے ٹیم کے علاوہ مختلف کھلاڑیوں کو فردا ًفرداً مشورے بھی دیئے۔

عمران خان نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ بھارت کے خلاف ٹاکرے میں انہیں کسی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں، ہر خوف مٹا کر صرف جیت کے لئے میدان میں اتریں اور آخری گیند تک مقابلے کا عزم لے کر جائیں اور وہ اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔ بھارت دباؤ میں غلطیاں کرے گا اور ہمیں ان غلطیوں کا فائدہ اٹھانا ہے۔

دوسری جانب شاہد آفریدی اور عمر اکمل نے بھی عمران خان سے ہوٹل لابی میں الگ الگ مختصر ملاقاتیں کیں، عمر اکمل سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے وقار یونس اور شاہد آفریدی کو بلا کر کہا کہ عمر اکمل کو وبن ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے بھیجا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں