تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں

جامعہ کراچی میں جسٹس(ر) رانابھگوان داس کا کیرئیرکونسلنگ سیمینارسے خطاب


ایکسپریس July 20, 2012
جامعہ کراچی میں جسٹس(ر) رانابھگوان داس کا کیرئیرکونسلنگ سیمینارسے خطاب فوٹو /ایکسپریس

جسٹس(ر) رانا بھگوان داس نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے پاکستان کی تعمیر واستحکام کے لیے طلبا ''پبلک سروس کمیشن'' کا امتحان دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں،بانی پاکستان محمد علی جناح نوجوانوں کونظم وضبط کے ساتھ حصول علم پر توجہ مرکوزکرنے کی تلقین کرتے تھے،تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں،کیونکہ پاکستان کی کثیرآبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار جسٹس (ر)رانابھگوان داس نے آئی سی سی بی ایس آڈیٹوریم ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری میںسیمینار سے خطاب میںکیا جس کا اہتمام جامعہ کراچی اور شعبہ امور نوجوانان حکومت سندھ نے کیا تھا،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی، پروفیسر ڈاکٹر ابوذرواجدی، سیکریٹری صوبائی محکمہ امورنوجوانان شعیب صدیقی اور ایچ ای جے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری بھی موجود تھے،

جسٹس رانا بھگوان داس نے مزید کہا کہ بہتر تعلیم سے ہی بہتر قوم جنم لیتی ہے، پروگرام کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر ابوذرواجدی نے رانا بھگوان داس کو جامعہ کراچی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ،اس موقع پر طلبا نے جسٹس رانابھگوان داس سے مختلف امورپرسوالات بھی کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں