کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے قانون نافذ کرنے والا اہلکارجاں بحق

پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔


ویب ڈیسک March 20, 2016
پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ فوٹو؛ فائل

نیپا چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والا اہلکارجاں بحق جب کہ جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوگیا۔

تفصيلات كے مطابق گلشن اقبال تھانے كی حدود بلاک 5 ميں شان اسپتال كے قريب ڈاكوؤں نے لوٹ مار كے دوران مزاحمت كرنے پر فائرنگ كر كے ايک شخص كو زخمی كر ديا ، زخمی ہونے والے شخص كی جوابی فائرنگ سے ايک ڈاكو زخمی ہو گيا جبكہ اس كا ساتھی موقع سے موٹر سائيكل سميت فرار ہو گيا ، زخمی شخص كو فوری طور پر قريبی اسپتال منتقل کیا گيا جہاں زخمی ہونے والا شخص جاں بحق جبكہ زخمی ڈاكو بھی دم توڑ گيا۔

ايس پی گلشن اقبال ڈاكٹر فہد نے بتايا كہ جاں بحق ہونے والے شخص كی شناخت 26 سالہ وقاص ولد اشرف كے نام سے كی گئی ، مقتول پاک فوج كا جوان تھا اوروہ حاضر ڈيوٹی كرنل كے ساتھ ان كی گارڈ ڈيوٹی پر تعينات تھا ۔

پوليس كے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاكو كے پاس سے ملنے والے شناختی كارڈ سے اس كی شناخت 40 سالہ شاہد اقبال ولد عبد الرحمٰن كے نام سے كی گئی ، پوليس كا كہنا ہے كہ ڈاكو كی شناخت حتمی نہيں ہے كيونكہ شبہ ہے كہ اس كے پاس سے ملنے والا شناختی كارڈ كسی اور كا ہے ۔

واضح رہے کہ گلشن اقبال كے مختلف علاقوں ميں گزشتہ ايك ماہ كے دوران 50 سے زائد افراد كو موبائل فون اور نقدی سے محروم كر ديا گيا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں