فیشن اور اسٹائل میں کسی کے پیچھے نہیں بھاگتی شردھا کپور

وہی پہنتی ہوں جو مجھے اچھا لگتا ہے لوگ کیا کہیں گے اس کی پرواہ نہیں کرتی، شردھا کپور


Showbiz Desk March 20, 2016
وہی پہنتی ہوں جو مجھے اچھا لگتا ہے لوگ کیا کہیں گے اس کی پرواہ نہیں کرتی، شردھا کپور فوٹو : فائل

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کہتی ہیں کہ فیشن اور اسٹائل میں آج تک کسی کی نقل نہیں کی اور نہ کسی کے پیچھے بھاگتی ہوں۔

میں اکثر وہی پہنتی ہوں جو مجھے اچھا لگتا ہے،لوگ کیا کہیں گے اس کی پرواہ نہیں کرتی۔ایک کمپنی کی تشہیری مہم میں حصہ لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیشن کے انتخاب میں میرا انداز دوسروں سے مختلف ہے مجھے اس معاملے میں دوسروں کی تقلیدکرنا اچھا نہیں لگتا۔انھوں نے خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ملبوسات اور فیشن کے دیگر معاملات میں اپنی پسند کو ترجیح دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں