افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ملالہ پر حملہ کرنے والوں تلاش کیا جائے گا۔
بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں لیکن پاکستان کو دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔
حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت ملا فضل اللہ سمیت ملالہ پر حملے میں ملوث تمام افراد کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی لیکن سب سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ ملا فضل اللہ پاکستانی ہے اور اس نے تربیت بھی وہیں سے حاصل کی۔
افغان صدر نے کہا کہ امریکا کو افغانستان کے باہر موجود دہشت گردوں کے مالی معاونین کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارک اوباما کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا اور افغانستان کے باہمی تعلقات کو فروغ ملے گا۔