ملالہ پر حملہ کرنے والوں کو تلاش کریں گے افغان صدر

افغان حکومت ملا فضل اللہ سمیت ملالہ پر حملے میں ملوث تمام افراد کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی، حامد کرزئی


AFP/ November 10, 2012
افغان حکومت ملا فضل اللہ سمیت ملالہ پر حملے میں ملوث تمام افراد کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی، حامد کرزئی فوٹو: فائل

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ملالہ پر حملہ کرنے والوں تلاش کیا جائے گا۔


بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں لیکن پاکستان کو دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔


حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت ملا فضل اللہ سمیت ملالہ پر حملے میں ملوث تمام افراد کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی لیکن سب سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ ملا فضل اللہ پاکستانی ہے اور اس نے تربیت بھی وہیں سے حاصل کی۔


افغان صدر نے کہا کہ امریکا کو افغانستان کے باہر موجود دہشت گردوں کے مالی معاونین کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارک اوباما کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا اور افغانستان کے باہمی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں