انڈین ویلز ٹینس سرینا فائنل میں پہنچنے والی عمر رسیدہ پلیئر بن گئیں
مارٹینا نیوراٹلووا سے ریکارڈ چھین لیا، امریکی اسٹار نے سیمی فائنل میں ریڈوانسکا کی چھٹی کردی
سرینا ولیمز انڈین ویلز ٹینس کے فائنل میں پہنچنے والی عمررسیدہ پلیئر بن گئیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ مارٹینا نیوراٹلووا کے قبضے میں تھا، ورلڈ نمبرون امریکی اسٹار نے 2001 کے بعد پہلی بار فیصلہ کن معرکے میں رسائی پائی، ٹرافی کیلیے ان کا سامنا وکٹوریہ آذرنیکا سے ہوگا، اگنیسکا ریڈوانسکا اور کیرولینا پلسکووا کی ہمت جواب دے گئی، مینز کوارٹر فائنلز میں جوکووک نے جوئے ولفریڈ سونگا کو ٹھکانے لگایا، رافیل نڈال نے کائی نیشکوری کو مات دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیے۔
تفصیلات کے مطابق سرینا ولیمز 2001 کے بعد پہلی بار انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئیں،34 برس 6 ماہ کی عمر میں یہ اعزاز پا کر وہ انڈین ویلز کی تاریخ کی عمر رسیدہ فائنلسٹ بن گئی ہیں، انھوں نے سابق امریکی پلیئر مارٹینا نیوراٹلووا کوپیچھے چھوڑدیا، وہ 1991 میں یہاں ٹائٹل جیتنے پر سرینا سے ایک ماہ چھوٹی تھیں، ورلڈ نمبرون امریکی اسٹار سرینا نے سیمی فائنل میں پولش حریف اگنیسکا ریڈوانسکا کو 6-4، 7-6(7/1) سے شکست دی، دوسرے سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا لیکن سرینا نے اختتامی 12میں سے 11 پوائنٹس جیت کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔
ان کے پاس انڈین ویلز میں ویمنز سنگلز ٹائٹل جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کا موقع ہے، وہ گذشتہ برس سیمی فائنل میں گھٹنے کی انجری سے دوچار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئی تھیں،2001 کے فائنل میں سرینا نے کم کلسٹر کو مات دی تھی،اس موقع پر ان کی بڑی بہن اور والد پر تماشائیوں نے جملے کسے جس پر دونوں بہنوں نے ایونٹ کا طویل بائیکاٹ کیا، سرینا یہاں 2015 میں واپس آئیں جبکہ وینس رواں برس شریک ہوئیں، وہ پہلے ہی مرحلے میں کوالیفائر سے ہارگئی تھیں، سرینا نے کہا کہ وہ سب کچھ میرے لیے بہت ہولناک تھا، اس مرتبہ مجھے شائقین سے مثبت رویے کی توقع ہے۔
انھوں نے کہا کہ گذشتہ برس ایونٹ میں 14 سالہ بائیکاٹ ختم کرنے کے بعد واپسی پر میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہاں دوبارہ فائنل تک پہنچ پاؤں گی لیکن اب ایسا ہوگیا ہے، ٹرافی کیلیے سرینا کو 2012 کی فاتح وکٹوریہ آذرنیکا کا چیلنج درپیش رہے گا، جنھوں نے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی درجہ بندی میں 18ویں نمبر پر فائز جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا پر 7-6(7/1)،1-6 اور6-2 سے غلبہ پالیا۔مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈ اور 2 بار کے دفاعی چیمپئن نووک جوکووک نے فرنچ حریف جوئے ولفریڈ سونگا کو 7-6(7/2)، 7-6 (7/2) سے شکست دی،4 سیڈ اسپینش اسٹار رافیل نڈال نے جاپانی پلیئر کائی نیشکوری کو 6-4،6-3 سے پچھاڑا۔