تمام متحارب دھڑے متحد ہوجائیں افغان طالبان کے امیرکا پیغام

طالبان میں اتحاد کی خاطر تمام تر کوششیں کی جائیں گی عسکریت پسند تحریک کے متحرب گرو متحد ہو جائیں


INP March 20, 2016
طالبان میں اتحاد کی خاطر تمام تر کوششیں کی جائیں گی عسکریت پسند تحریک کے متحرب گرو متحد ہو جائیں: فوٹو: فائل

افغان طالبان کے امیرملا اخترمنصورنے تمام دھڑوں کواختلافات ختم کرنے اوران کی قیادت میں متحدہوکر افغان حکومت کے خلاف لڑنے کاپیغام دیاہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میڈیا میں تقسیم کیے جانے والے پیغام میں افغان طالبان امیر نے دعوی کیا کہ طالبان یہ جنگ جیت رہے ہیں اورپہلے کے مقابلے میں بہت بہترحالت میں ہیں۔

طالبان میں اتحاد کی خاطر تمام تر کوششیں کی جائیں گی عسکریت پسند تحریک کے متحرب گرو متحد ہو جائیں۔ملا اختر منصور نے کہا کہ موجودہ وقت میں تمام کوششیں طالبان کومتحد کرنے کے حوالے سے ہونی چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں