سرمایہ کاروں کیلیے سینٹرل رجسٹریشن ڈیٹابیس بنانے کا فیصلہ

سرمایہ کاروں کو ایس ای سی پی، ایف بی آر اور ای او بی آئی میں رجسٹریشن کیلیے تمام مطلوبہ معلومات فراہم کی جائیں گی.


Khususi Reporter November 11, 2012
حکومت نے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے سینٹرل رجسٹریشن ڈیٹا بیس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

وفاقی حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کیلیے آنے والے نئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلیے خصوصی سینٹرل رجسٹریشن ڈیٹا بیس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ڈیٹا بیس عالمی بینک کے تعاون سے قائم کیا جائیگا۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کے سینئر افسر نے گزشتہ روز ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ اس سینٹرل رجسٹریشن ڈیٹا بیس کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم کیا جائیگا۔ ذرائع اس ڈیٹابیس کے قیام کا بنیادی مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کیلیے آنے والے سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)، فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) اور ای او بی آئی کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو رجسٹریشن کے حصول کیلیے الگ الگ طور پر ان اداروں کے دفتروں میں نہ جانا پڑے۔

ذرائع نے بتایاکہ سینٹرل رجسٹریشن ڈیٹا بیس قائم کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلیے جلد اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں وزارت خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور ای او بی آئی کے حکام شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ فائنل ہوجاتا ہے تو اس منصوبے کیلیے عالمی بینک بھی فنڈز فراہم کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سینٹرل رجسٹریشن ڈیٹا بیس میں نئے سرمایہ کاروں کو نہ صرف ایس ای سی پی، ایف بی آر اور ای او بی آئی میں رجسٹریشن کیلیے تمام مطلوبہ معلومات فراہم کی جائیں گی بلکہ رجسٹریشن کا پراسیس بھی اسی سینٹر میں شروع ہوگا اور پراسیس مکمل ہونے کے بعد رجسٹریشن بھی اس سینٹر میں ہو جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |