چترال میں برفانی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق متعدد لاپتہ

لاپتہ ہونے والوں میں نویں اور 10 ویں جماعت کے طالبعلم بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک March 20, 2016
لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

برفانی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 5 طالبعلموں سمیت 8 افراد لاپتہ ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز اسکول کے بچے میٹرک کا امتحان دے کر واپس آ رہے تھے کہ برفانی تودہ گرنے سے 6 طالبعلموں سمیت 9 افراد دب کر لاپتہ ہو گئے لیکن سہولیات کے فقدان کے باعث لوگوں کو علم نہ ہو سکا، جب بچے رات تک گھر نہ پہنچے تو علاقے میں کہرام مچ گیا اور آج صبح تلاش کے دوران برفانی تودے سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ دیگر کی تلاش کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

چترال پولیس، اسکاؤٹس اور بارڈر فورس مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب چترال اور گردو نواح کے علاقوں میں حالیہ برف باری کے باعث پہاڑوں پر کئی فٹ تک برف پڑ چکی ہے جس کے گلیشیئرز گرنے کے خدشے کے پیش نظر امدادی کارروائیاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں