مذہبی وسیاسی جماعتیں اپنی صفوں میں مجرموں اوردہشت گردوں کو پناہ نہ لینے دیں ڈی جی رینجرز

کراچی میں جاری آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں، میجر جنرل بلال اکبر

رینجرز کا مشن صرف اور صرف جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ہے، ڈی جی رینجرز:فوٹو:فائل

ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ مذہبی وسیاسی جماعتوں کوبھی چاہیئےکہ وہ اپنی صفوں میں جرائم پیشہ افراد اوردہشت گردوں کو پناہ نہ لینے دیں۔



ترجمان سندھ رینجرزکی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آل پاکستان سیکورٹی سروسز ایسوسی ایشن کے 70 رکنی وفد نے رینجرزہیڈ کوارٹرزکراچی کا دورہ کیا ۔ وفد نے ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبرسے ملاقات کی، اس موقع پرڈی جی رینجرزنے وفد کے ارکان کو کراچی میں امن و امان اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن سے متعلق آگاہ کیا۔




ملاقات کے دوران میجرجنرل بلال اکبرنے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے ہے۔ یہ آپریشن دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا، اس لیے یہ وقت اوررفتارکی قید سے آزاد ہے۔



ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ مذہبی اورسیاسی جماعتوں کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنی صفوں میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کو پناہ نہ لینے دیں اورسیکیورٹی کمپنیوں اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے معلومات شئیرکریں۔

Load Next Story