مصر میں داعش کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ 13 اہلکار ہلاک
حملہ آاوروں نے جزیرہ نما سینا کے شمالی شہر ال آرش میں پولیس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا
KARACHI:
مصر کے خطے جزیرہ نما سینا میں پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔
مصر کی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے جزیرہ نما سینا کے شمال میں واقع شہر ال آرش کی صفا پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا گیا۔ حملے میں 13 پولیس اہلکار جب کہ جوابی کارروائی میں 5 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
واقعے کے بارے میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہر میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شہر کو سیل کر دیا۔
دوسری جانب داعش نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیک پوسٹ پر پہلے ایک خودکش کار بم دھماکا کیا گیا اور اس کے بعد مسلح افراد نے حملہ کیا۔ یہ حملہ چیک پوسٹوں پر مسلمان خواتین کی تلاشی اور بے عزتی کرنے کی جواب میں سلسلہ وار کارروائیوں کا حصہ ہے۔