آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

یکم اپریل سے ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.27 روپے، پیٹرول 2.10 روپے اور مٹی کا تیل 3.08 روپے فی لیڑ مہنگا ہوسکتا ہے


ویب ڈیسک March 20, 2016
حکومت نے جی ایس ٹی میں کمی کرکے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے ۔حکام وزارت پیٹرولیم فوٹو: فائل

عرب مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ملک میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے حکام کے مطابق عرب لائیٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے پیش نظر آئندہ ماہ کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 27 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے98 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 8 پیسے، ہائی آکٹین 3 روپے 48 پیسے جب کہ پیٹرول 2 روپے 10 پیسے فی لیڑ مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھ سکتی ہے لیکن اس کے لیے اسے ان مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی کو کم کرنا ہوگا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں