انڈر19 کرکٹ بہاولپور نے فیصل آبادکو6 وکٹ سے قابو کر لیا
سعد اللہ ظفر7وکٹیں لے اڑے،ملتان ریجن کیخلاف کراچی وائٹس نے 175 رنز بنا لیے۔
پی سی بی انڈر19 سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بہاولپور نے فیصل آبادکو6 وکٹ سے قابو کر لیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بوہڑاں والی گرائونڈ فیصل آباد میں میزبان کیخلاف بہاولپور کی ٹیم پہلی اننگز میں159رنز بنا کر صرف5 کی سبقت حاصل کر سکی، سعد اللہ ظفر 7 وکٹیں لے اڑے، فیصل آباد نے دوسری باری میں 154 رنز بنائے، سمیر گلزار64رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، وقاص گجر نے 5 وکٹیں لیں، جواب میں بہاولپور نے 4 وکٹ پر 151 رنز بنا کرکامیابی کو گلے لگایا، رافع احمد نے ناقابل شکست68 رنز بنائے۔ اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ملتان ریجن کے129 رنز کے جواب میں میزبان وائٹس نے 175 رنز اسکور کر لیے۔
شاہ زیب خان 70 کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، مرتضیٰ علی نے4وکٹیں حاصل کیں، ملتان کو دوسری باری میں111پر8 وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، محمد احمد، سعود شکیل اور ویدوان اللہ نے 2،2 وکٹیں لیں۔ جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں کراچی بلوز نے سیالکوٹ کیخلاف9 وکٹ پر 206 رنز بنا کر مجموعی برتری 288 کر لی، محمد وقاص نے 65اور فیضان احمد نے 55 رنز بنائے۔ ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں میزبان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے،راولپنڈی کو 172 پر آئوٹ کرنے والی ٹیم دوسرے روز خود 96 پر پویلین لوٹ گئی، دوسری اننگز میں راولپنڈی نے 8 وکٹ پر 171 رنز بنا کر243 رنز کی برتری حاصل کر لی ، شیراز لطیف 57 اور یوسف اقبال 55رنز کے ساتھ نمایاں رہے،محمد فرحان نے3 اور توثیق نے2 وکٹیں حاصل کیں۔ کنٹری کلب مریدکے میں لاہور شالیمار کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 2 رنز کی برتری حاصل کر پائی۔
دوسری باری میں کوئٹہ نے 172 رنز بنائے جس میں جمال خان کی ففٹی شامل رہی، فرحان،اسفند اور مہران نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے 16 پر 2 وکٹیں گنوا دیں۔ مرغزار گرائونڈ اسلام آباد میں زرعی بینک نے نیشنل بینک کے 269 کے بعد اپنی اننگز 6 وکٹ پر 333 رنز بنا کر ڈیکلیئرڈ کر دی، حسین طلعت نے 160اور ابرار حسین نے99 رنز کی اننگز کھیلیں۔ نیشنل بینک نے دوسری اننگز میں بغیر وکٹ گنوائے8 رنز اسکور کیے۔
نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں پورٹ قاسم کی ٹیم 17 رنز کے خسارے میں جاتے ہوئے 173 پر آئوٹ ہو گئی، عمیر احمد نے ففٹی بنائی، علی رضا نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پی آئی اے نے دوسری اننگز میں 9 وکٹ پر 263 رنز بنائے، شایان جہانگیر 71 اور امام الحق 67 کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھٹو گرائونڈ اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک کے302رنز کے جواب میں کے آر ایل کی ٹیم 154 پر ڈھیر ہو گئی، مدثر اور نوید سعید نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں بینک نے 55 پر 3 وکٹ کا نقصان اٹھایا ہے۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان کیخلاف اسلام آباد ریجن نے288 رنز بنائے، فرمان اللہ نے سنچری اسکور کی، وحید جلیل نے 6وکٹیں حاصل کیں۔