بھارتی لڑکیاں پاکستانی فیشن کی دیوانی ہیں زینت امان
پاکستان کےلوگ بہت مہمان نوازہیں جو پیار اورمحبت ملی اسے دیکھتے ہوئےبہت پہلے پاکستان آجا نا چاہئے تھا،لیجنڈری اداکارہ
ماضی میں بھارتی فلم نگری پر راج کرنے والی اداکارہ زینت امان نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں جو پیار اورمحبت ملی اسے دیکھتے ہوئے بہت پہلے پاکستان آجا نا چاہئے تھا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیجنڈری اداکار زینت امان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں یہاں جو پیار اورمحبت ملی اسے دیکھتے ہوئے بہت پہلے پاکستان آجانا چاہئے تھا جب کہ لاہور بہت خوبصورت شہر ہے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ۔
بھارتی اداکارہ کاکہنا تھا کہ بھارت کےعوام پاکستان کےکلچرسےبہت متاثرہیں اور بھارتی لڑکیاں پاکستانی فیشن کی بہت دیوانی ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے دورے پر آنے سے پہلے ہی کئی دوستوں نے پاکستان سے شلوار قمیض لانے کی فرمائش کی جس پر اب اپنے رشتے داروں اور دوستوں کے لیے پاکستانی لان خریدی ہے ۔
زینت امان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت جہاں بھی اچھا کام ہوگا اس میں ضرورشامل ہوں گی جب کہ بھارتی فلم نگری کے کئی نامور اداکاروں کا تعلق پشاور سے ہے۔