پریمیئر فٹبالافغان ایف سی نے کے پی ٹی کو زیر کر لیا

اتوار کو ایونٹ کے مزید 2 مقابلے ہوں گے۔ بلوچ ایف سی اورحبیب بینک کو نوشکی فٹبال اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونا ہے.


Sports Reporter November 11, 2012
واپڈا کے اسٹرائیکر ذوالفقار علی اور مڈ فیلڈر وسیم عباس نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ فوٹو: فائل

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں افغان ایف سی نے کے پی ٹی کو زیر کر لیا جبکہ پی اے ایف اور واپڈا کا مقابلہ برابر رہا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول چمن میں افغان ایف سی کے اسٹرائیکر عبدالصمد خان نے پنالٹی کک کے ذریعے کھیل کے 89 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول بنایا،کے پی ٹی کے اسٹرائیکر محمد، ڈیفینڈر فہیم شاہ اور مڈ فیلڈر نوید احمد کو میچ کے بالترتیب29،63اور79 ویں منٹ میں یلو کارڈز دکھائے گے،میچ کے بہترین اسکورر کا انعام عبدالصمد کو ملا۔ پی اے ایف اور واپڈاکا مقابلہ2-2 گول سے برابر رہا،ایئرفورس کی طرف سے اسٹرائیکر محمد عارف نواز اور محمد ذیشان نے میچ کے بالترتیب 68 اور70 ویں منٹ میں گول کیے،واپڈا کے اسٹرائیکر ذوالفقار علی اور مڈ فیلڈر وسیم عباس نے بالترتیب23 اور 48 ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

واپڈا کے وسیم عباس کو میچ کے19ویں منٹ میں یلو کارڈ دکھایا گیا، میچ کے بہترین اسکورر کا انعام پی اے ایف کے اسٹرائیکرعرفان علی کو ملا، بہترین کھلاڑی محمد ذیشان قرار پائے۔ اتوار کو ایونٹ کے مزید 2 مقابلے ہوں گے۔ بلوچ ایف سی اورحبیب بینک کو نوشکی فٹبال اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونا ہے،مسلم ایف سی اور کے ای ایس سی کی ٹیمیں گورنمنٹ ہائی اسکول چمن میں آمنے سامنے ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں