وزیراعظم نے اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کی منظوری دے دی
ٹریڈ پالیسی فریم ورک کا مقصد ملکی برآمداد بڑھانا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 18-2015 کی منظوری دے دی جس کے تحت ملکی برآمدات بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 18-2015 کا مقصد ملکی برآمد بڑھانے کے لئے اقدامات کرنا ہے جب کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر کی سربراہی میں تجارتی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو پالیسی فریم ورک پرعملدرآمد کا جائزہ لے گی۔ جائزہ کمیٹی پالیسی فریم ورک پرعملدرآمد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے علاوہ تجارتی ترقی اور کابینہ کو سالانہ عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے سے متعلق امورکا بھی جائزہ لےگی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ایوان ہائے صنعت و تجارت کی فیڈریشن، ضلعی چیمبرز، تاجر تنظیموں، کاروباری افراد، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس، تجارتی مشنوں، وزارتوں، ڈویژنز اور دیگر سرکاری اداروں سمیت سرکاری اور نجی شعبے کے تمام فریقوں کے تعاون سے پالیسی فریم ورک مرتب کیا گیا ہے۔