کراچی  کی علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر گارڈ کی فائرنگ  سے بچہ جاں بحق

سیکیورٹی گارڈ صرف بچے کو ڈرانا چاہتا تھا لیکن اس سے اچانک گولی چل گئی جو بچے کو جالگی، پولیس


ویب ڈیسک March 21, 2016
پولیس نے سیکیورٹی گارڈکو گرفتار کرکے ظابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ فوٹو؛ فائل

ٹیپو سلطان روڈ پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کے باعث بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی فائرنگ سے 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ علاقے میں کھیل رہا تھا اور ماسک پہن کر دوسرے بچوں کو ڈرارہا تھا جس پرسیکیورٹی گارڈ نے اس کوروکا تاہم سیکیورٹی گارڈ صرف بچے کو ڈرانا چاہتا تھا لیکن اس سے اچانک گولی چل گئی جو بچے کو جالگی۔

جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ سیکورٹی گارڈکی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے بعد بچے کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا تاہم پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کوگرفتارکر کے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |