5 ماہ گزرگئے ہاکی پلیئرز سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم

فیڈریشن مالی مشکلات کاشکار،کیمپ میں پرفارمنس دیکھ کرمعاہدے کریں گے، باجوہ


Sports Reporter November 11, 2012
اولمپکس کے بعد کھلاڑیوں کا نیا پول بنایا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات کا شکار ہو گئی،5 ماہ گزرنے کے باوجود کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دیے جا سکے۔

سیکریٹری آصف باجوہ کے مطابق اولمپکس کے بعد کھلاڑیوں کا نیا پول بنایا جارہا ہے،کیمپ میں پلیئرزکی کارکردگی دیکھنے کے بعد معاہدے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف کی موجودہ انتظامیہ نے تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کو ماہانہ بنیادوں پر تنخواہیں دینے کا سلسلہ شروع کیا، سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل50 ہزار، بی40 ہزار، سی30 ہزار جبکہ خصوصی کیٹیگری کے پلیئرز کو ماہانہ15 ہزار روپے ملتے تھے۔ لاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں شریک سینئرکھلاڑیوں کا شکوہ ہے کہ 5 ماہ گزر گئے لیکن اب تک سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا۔

انھیں خدشہ ہے کہ شائد اب معاہدے کیے ہی نہیں جائیں گے، انھوں نے ٹیم مینجمنٹ سے بھی درخواست کی کہ وہ فیڈریشن سے سینٹرل کنٹریکٹ کے بارے میں بات کریں۔ اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری محمد آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ اولمپکس کے بعد کھلاڑیوں کا نیا پول بنایا جا رہا ہے،کیمپ میں پلیئرزکی کارکردگی بھی دیکھ رہے ہیں اس کے بعد ہی سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا، تاخیر ضرور ہوئی لیکن کسی کھلاڑی کے ایک دن کے بھی پیسے نہیں روکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں