مراکش میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی 2 افراد ہلاک اور 54 زخمی

ہنگامہ آرائی کا واقعہ شباب رفال ہوشیما کلب اور راجہ ڈی کاسابلانکا کے درمیان میچ میں پیش آیا۔

ہنگامہ آرائی کا واقعہ شباب رفال ہوشیما کلب اور راجہ ڈی کاسابلانکا کے درمیان میچ میں پیش آیا۔ فوٹو: فائل

MANSEHRA:
فٹبال کلبز کے شائقین میں ہنگامہ آرائی پر مراکش میں 2 افراد کی موت واقع ہوگئی جب کہ 54 زخمی ہوگئے۔


یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ دنوں شباب رفال ہوشیما کلب اور راجہ ڈی کاسابلانکا کے درمیان میچ میں پیش آیا، اگر چہ مقابلہ میزبان ٹیم نے 2-1 سے جیت لیا لیکن اس موقع پر اسٹیڈیم میں شائقین کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی، جس میں پٹاخے بھی میدان میں پھینکے گئے، مقامی میڈیا میں دکھائے گئے مشتعل شائقین کاسابلانکا کلب کے سبز رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، تاہم ابھی تک ہنگامہ آرائی کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں، حکام نے اس معاملے پر 31 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، پراسیکیوٹرز نے اس پر تحقیقات کا آغاز کردیا، ایک برس قبول بھی مراکش کے ایک اور شہر میں بھی فٹبال میچ کے موقع پر پرتشدد واقعہ پیش آیا تھا۔
Load Next Story