پاکستانی ٹیم کو پٹھانکوٹ بیس تک رسائی دینے کا فیصلہ نہیں ہوا بھارت

پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کیلیے پاکستانی خصوصی ٹیم کے بھارت پہنچنے کے بعد طریقہ کار طے کیا جائے گا، راج ناتھ سنگھ


INP March 21, 2016
پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کیلیے پاکستانی خصوصی ٹیم کے بھارت پہنچنے کے بعد طریقہ کار طے کیا جائے گا، راج ناتھ سنگھ۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستانی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھانکوٹ ایئربیس تک رسائی دینے کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کیلیے پاکستانی خصوصی ٹیم کے بھارت پہنچنے کے بعد طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ایئربیس تک رسائی دینے یا نہ دینے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ مجھے پاکستانی ٹیم کے آنے کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں