’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کہنا غیراسلامی ہے حیدرآباد دکن کی جامعہ نظامیہ کا فتویٰ

کسی شخص کا بھارت کو اپنی ماتا سمجھنے کا نظریہ دوسروں پر زبردستی نہیں تھوپا جا سکتا، جامعہ نظامیہ

کسی شخص کا بھارت کو اپنی ماتا سمجھنے کا نظریہ دوسروں پر زبردستی نہیں تھوپا جا سکتا، جامعہ نظامیہ۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست حیدرآباد دکن کی جامعہ نظامیہ نے بھارت ماتا کی جے کے نعرہ کو غیراسلامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی شخص کا بھارت کو اپنی ماتا سمجھنے کا نظریہ دوسروں پر زبردستی نہیں تھوپا جا سکتا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن کی جامعہ نظامیہ نے بھارت ماتا کی جے کے نعرہ کو غیراسلامی قرار دیدیا۔ جامعہ نظامیہ سے جاری فتویٰ میں کہا گیا کہ بھارت ماتا کی جے کا نعرہ غیراسلامی اور غیرمنطقی ہے۔ کسی شخص کا بھارت کو اپنی ماتا سمجھنے کا نظریہ دوسروں پر زبردستی نہیں تھوپا جا سکتا۔

واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے رکن اسدالدین اویسی اور مہاراشتڑا کی ریاستی اسمبلی کے رکن وارث پٹھان نے بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے سے صاف انکار کردیا تھا۔
Load Next Story