گلے کاٹنے والوں سے تعلق نہیں پاکستان اور بھارت کا اصل دشمن داعش ہے طاہر القادری

دونوں ملک ایک دوسرے کو دشمن نہ سمجھیں، جنگیں بھی لڑکردیکھ لیں، آخر کار مذاکرات کی میز پر ہی آنا پڑتا ہے، طاہرالقادری

دونوں ملک ایک دوسرے کو دشمن نہ سمجھیں، جنگیں بھی لڑکردیکھ لیں، آخر کار مذاکرات کی میز پر ہی آنا پڑتا ہے، طاہرالقادری۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دو حقیقتیں ہیں، دونوں ملک ایک دوسرے کو دشمن نہ سمجھیں، جنگیں بھی لڑلیں بالاخر مذاکرات کی میز پر آنا پڑتا ہے۔


نئی دہلی میں4 روزہ عالمی صوفی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ علاقائی تنازعات حل اور دہشت گرد گروپوں کا سیاسی استعمال بند ہوناچاہیے، اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اوراس کا گلے کاٹنے والوں سے کوئی تعلق نہیں، دونوں ملکوں کا اصل دشمن داعش ہے، پائیدار امن، ترقی اور استحکام کیلیے بجٹ غربت کی آگ بجھانے پرخرچ کیا جائے۔

طاہرالقادری نے کہاکہ 1400 سال کی اسلامی تاریخ میں کسی صوفی نے کفر کا فتویٰ جاری نہیں کیا۔ صوفیائے کرام نے پیا ر اور انسانیت کے احترام کا سبق دیکر لوگوں کو اسلام کے دائرے میں داخل کیا جبکہ تکفیری گروپوں نے لوگوں کو اسلام کے دائرے سے نکالا۔کانفرنس میںدنیا کے20 ممالک کے40 سے زائدعلما، مشائخ، اسکالرز شریک ہوئے۔
Load Next Story