برازیل اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ گیمز میں پاکستان نے 3 گولڈ میڈل جیت لیے
پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ مجموعی طور پر 10 میڈلز حاصل کر لئے۔
برازیل میں ہونے والے سٹریٹ چائلڈ ورلڈ گیمز میں پاکستان نے 3 گولڈ میڈل سمیت10میڈل جیت لیے ہیں۔
100 میٹر اور 400 میٹر دوڑ میں پاکستان نے تینوں پوزیشنیں حاصل کیں۔ ایونٹ میں پاکستان سمیت11ممالک کے اسٹریٹ چلڈرن نے شرکت کی۔ لڑکوں کی 100میٹر دوڑ میں پاکستان کے محمد نعیم نے گولڈ میڈل جیتا۔ مہر علی نے سلورجبکہ نصیر نے برونز میڈل اپنے نام کیا۔ 400 میٹر دوڑ میں پاکستان کے نعیم سب سے آگے رہے اور گولڈ میڈل جیتا۔ مہر اور نصیر نے چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔ 100 میٹر ہرڈلزمیں پاکستان کے نصیر نے چاندی اور مہر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ لانگ جمپ میں نعیم نے گولڈ میڈل اور مہر نے برونز میڈل اپنے نام کیا۔