’بھارت ماتا کی جے‘ نہ کہنے پر وارث پٹھان کی رکنیت معطل نہیں ہونی چاہیے تھی چدم برم

جب ایک پارٹی بھارت ماتا کی جے بولنے کو ہی حب الوطنی قرار دے تو یہ سراسر غلط ہے، سابق بھارتی وزیر


INP March 21, 2016
جب ایک پارٹی بھارت ماتا کی جے بولنے کو ہی حب الوطنی قرار دے تو یہ سراسر غلط ہے، سابق بھارتی وزیر۔ فوٹو: فائل

KARACHI: کانگریس کے رہنما پی چدم برم نے مہاراشٹرا اسمبلی کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ماتا کی جے نہ بولنے پر وارث پٹھان کی رکنیت معطل نہیں ہونی چاہیے تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما پی چدم برم نے ایک بار پھر بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والے اقدامات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہاراشٹر اسمبلی کو بھارت ماتا کی جے نہ بولنے پر وارث پٹھان کی اسمبلی رکنیت معطل نہیں کرنی چاہیے تھی۔ ان کا کہنا تھا جب ایک پارٹی بھارت ماتا کی جے بولنے کو ہی حب الوطنی قرار دے تو یہ سراسر غلط ہے۔

واضح رہے کہ بھارت ماتا کی جے نہ کہنے پر مہاراشٹر اسمبلی نے وارث پٹھان کی رکنیت معطل کر دی تھی جب کہ لوک سبھا میں اسدالدین اویسی کے خلاف بھی شدید تنقید کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں