ایم کیو ایم کی آج کونسی وکٹ گرے گی مصطفیٰ کمال پھر اہم پریس کانفرنس کریں گے

آج قوم کو سرپرائز دیں گے، رضا ہارون

آج قوم کو سرپرائز دیں گے، رضا ہارون- فوٹو: فائل

ایم کیو ایم سے منحرف ہونے والے سابق رہنما اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال آج پھر اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں اہم شخصیت ان کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرے گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ کمال کی 3 مارچ کو کراچی آمد کے بعد سے شہر کی سیاست میں بھونچال آگیا ہے اور ایم کیو ایم سے ناراض رہنما ان کی نئی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، افتخارعالم اور رضا ہارون کے بعد آج کوئی نیا چہرہ مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہوگا جس کے لئے آج سہہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ انیس قائمخانی کا کہنا ہے کہ آج قوم کو سرپرائز دیں گے۔

واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال 3 مارچ کو انیس قائمخانی کے ہمراہ دبئی سے وطن واپس آئے تھے اور اسی روز انہوں نے ایم کیو ایم قیادت کو شدید نشانہ بناتے ہوئے اپنی نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story