اسلام آباد ميں يوم پاكستان كے سلسلے ميں فل ڈریس ریہرسل

پاک فوج اور پاک فضائیہ کے جوان ریہرسل کے دوران اپنی صلاحیتوں دکھانے کے لئے مصروف ہیں.


ویب ڈیسک March 21, 2016
پاک فوج اور پاک فضائیہ کے جوان ریہرسل کے دوران اپنی صلاحیتوں دکھانے کے لئے مصروف ہیں. فوٹو:فائل

وفاقی دارلحكومت اسلام آباد ميں يوم پاكستان كے سلسلے ميں فل ڈریس ریہرسل کی جارہی ہے جس میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے جوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد ميں ہيوی ٹریفک كا داخلہ 23 مارچ دن 3 بجے تک ممنوع ہوگا جب کہ ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کے لئے متبادل راستوں کا اہتمام کیا ہے جب کہ مسلح افواج کے جوان فل ڈریس ریہرسل میں مصروف ہیں۔ پاک فوج اور پاک فضائیہ کے جوان ریہرسل کے دوران اپنی صلاحیتوں دکھانے کے لئے مصروف ہیں جس کا عملی مظاہرہ یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کیا جائے گا۔

ٹريفک پوليس كے مطابق لاہور سے آنے والی چھوٹی گاڑياں روات ٹی كراس سے راولپنڈی صدر روڈ سے گزرتی ہوئی پشاور جی ٹی روڈ سے موٹر وے پر جا سكيں گی۔ائير پورٹ راولپنڈی سے آنے والی تمام گاڑياں ايكسپريس وے سے ہوتی ہوئی كھنہ پل كے اوپر سے ہوتے ہوئے لہتراڑ روڈ استعمال كرتے ہوئے اور ترامڑی چوک(نعيم طفيل شہيد چوک) سے بائيں مڑ كر پارک روڈ سے ہوتے ہوئے راول ڈيم چوک سے مری روڈ سے گزر كراسلام آبا د كے جی سيكٹرز اور كشمير ہائی وے پر جا سكيں گی۔

راولپنڈی سے اسلام آباد داخل ہونے والے راستوں پر پوليس كي چيک پوسٹوں پر اضافی نفری تعينات كر دی گئی ہے جبكہ رينجرز اور پوليس كے اضافی اہلكار بھی جديد اسلحہ اور چيكنگ كے آلات سے ليس اہلكار چيک پوسٹوں پر تعينات كئے گئے ہيں ۔ پريڈ كے موقع پر شہر كے تمام داخلی اور خارجی راستوں كو مكمل بند ركھا جائے، پريڈ كے لوک ورثہ، مونومينٹ، اسپورٹس كمپليكس كی بھی فضائی چيكنگ كي جا رہی ہے۔ يوم پاكستان كے سلسلے ميں ايكسپريس ہائی وے پر 23 مارچ كے حوالے سے بڑے بل بورڈز بھی نصب كئے گئے ہيں جن ميں وزيراعظم، صدر پاكستان اور آرمی چيف كی تصاويريں بھي نصب ہيں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں