ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے طلاق کی افواہوں پر چپ سادھ لی

مجھ سے ذاتی نوعیت کے سوالات نہ پوچھے جائیں، ملائکہ خان کا صحافیوں کو انتباہ


ویب ڈیسک March 21, 2016
رواں برس کے آغاز سے ہی ارباز خان اور ملائکہ خان کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم ہیں فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: بالی ووڈ میں اپنے آئٹم نمبرز کی وجہ سے مشہور ملائیکہ اروڑا خان نے سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق کی خبروں پر بات کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی ہے۔

رواں برس اب تک بالی ووڈ کے کئی پریمی جوڑے ٹوٹے اور کئی برسوں پرانی شادیاں ختم ہوئی ہیں، ان میں سے ایک ارباز خان اور ملائکہ اروڑا خان کی جوڑی بھی ہے۔ رواں برس کے آغاز سے ہی اس جوڑے میں پہلے علیحدگی اور پھر طلاق کی خبریں گرم ہیں۔ ارباز خان ان خبروں کی تردید کرتے پھر رہے ہیں جب کہ ملائیکہ اروڑا خان نے چپ سادھ لی ہے۔

چھیاں چھیاں گرل نئی دلی میں فیشن ویک پر اپنی قریبی دوست اور فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات کی نمائش کے لیے ریمپ پر آئیں اور میڈیا سے بات بھی کی لیکن انہوں نے صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں کو پہلے ہی کہہ دیا کہ وہ کئی برسوں بعد نئی دلی آئی ہیں اور اس کی وجہ صرف اور صرف ان کی دوست ہے، اس لیے کوئی بھی ان سے ذاتی سوالات نہ پوچھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |