دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو پوری دنیا نے تسلیم کیا پرویز رشید

ہماری بیٹیوں نے بھارت سے میچ بھی جیت کر اس غم کو کچھ کم کیا جو ہمارے بیٹوں نے ہار کر دیا تھا، پرویزرشید


ویب ڈیسک March 21, 2016
آج قائد اعظم کی خواہش کے مطابق بین الاقوامی برادری پاکستان کو تسلیم کرتی ہے، وفاقی وزیراطلاعات. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پاکستان میں امن و امان کے قیام کے لئے جو قربانیاں دی ہیں ہم سب ان کے معترف ہیں جب کہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔

اسلام آباد میں قیام پاکستان کے دوران اہم کردار ادا کرنے والی خواتین کے کردار کے حوالے سے رکھی گئی تصویری نمائش میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں کے باعث ملک سے توانائی کا بحران کم ہوا ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں مزید کم ہو گا اور ہمیں اس بحران سے چھٹکارا بھی ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری میں پاکستان کی اہمیت کو اسی طرح تسلیم کیا جانے لگا ہے جس طریقے سے قائد اعظم کی خواہش تھی کہ ہم بین الاقوامی برادری کا حصہ ہوں، دنیا کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور ہمیں بھی دنیا کا تعاون حاصل ہو۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان کی خواہش تھی ک ہم اپنے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں تاکہ خطے میں پائی جانے والی غربت کو کم کیا جا سکے اور آج کا پاکستان اپنے قائد کے تمام تر فرمودات پر یقین رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا لازمی جزو ہیں، ان کی موجودگی کو نہ صرف تسلیم کیا گیا ہے بلکہ ان کے کردار کو ان کی اہمیت کے پیش نظر مقام دینے کے لئے حکومت نے بہت سے قوانین متعارف کرائے ہیں۔ خواتین کے کردار کو سرکاری ملازمتوں مین زیادہ حقوق دیئے گئے ہیں، وراثت کے خواتین میں خواتین کو محروم رکھا جاتا تھا اس میں تبدیلی کی گئی، خواتین پر تشدد کے واقعات کو روکنے کے لئے قوانین سازی کی گئی جس کو نہ صرف پاکستان کی خواتین نے بلکہ تمام شہریوں نے ان قوانین کو تسلیم بھی کیا ہے اور اس پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کتنی اچھی بات ہے کہ ہماری ویمن ٹیم نے بھارت میں کرکٹ میچ بھی جیتا اور اس غم کو کچھ کم کیا جو ہمارے بیٹوں نے بھارت سے ہار کر دیا تھا، ہمیں اپنی ایک بیٹی کی وجہ سے ہی نوبل انعام ملا جب کہ اپنی ایک بہن کی وجہ سے ہی بین الاقوامی سطح پر ہمیں فن کی دنیا میں سراہا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک پاکستان میں بھی قائداعظم کے ساتھ ان کی بہن تھیں اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ان کی بیگمات تھیں اور اس سلسلے کو پاکستان نے آج بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات یقیناً ہم سب کے لئے فخر کا سبب ہے کہ پاکستان میں رنگ، نسل، عقیدے اور جنس کی بنیاد کو کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا اور ہر ایک کو فرد کے طور پر تسلیم کیا جا تا ہے۔

پرویز مشرت کے پاکستان واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب جس موضوع پر رکھی گئی ہے اسی موضوع پر بات کی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو پرویز مشرف کے ملک سے باہر جانے کے حوالے سے میرا جواب چاہیئے تو وہ آج کے اخبارات میں موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |