نیوزی لینڈ کیخلاف انتہائی اہم میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کئے جانے کا امکان

اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی جگہ خالد لطیف اور وہاب ریاض کی جگہ عماد وسیم کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی جگہ خالد لطیف اور وہاب ریاض کی جگہ عماد وسیم کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل اہم میچ کھیلا جائے گا جب کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے کل کی جیت لازمی درکار ہے۔

موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں بھارت سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے اور اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی جگہ خالد لطیف اور وہاب ریاض کی جگہ عماد وسیم کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔


موہالی کا موسم کل 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں تاہم پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو وکٹ فائدہ دے سکتی ہے تاہم رات میں نمی پڑنے کے باعث وکٹ پر بول ٹرن لے گا جسے دیکھتے ہوئے عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گروپ "ٹو" میں شامل نیوزی لینڈ اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے دونوں میچوں میں کامیابی ملی اور اس وقت وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ اسی گروپ میں شامل پاکستان کو ایک میچ میں کامیابی اور دوسرے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم قومی ٹیم نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے کے باعث دوسرے نمبر پر ہے اور بھارتی ٹیم بھی دو میچز کھیل چکی ہے اور ایک فتح کے ساتھ اس کے دو پوائنٹس ہے اور فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
Load Next Story