بلوچستان کے ضلع کوہلو میں فورسز کا آپریشن 12 شرپسند ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظم کے کمانڈر جامیر اور بلوچ خان بھی شامل ہیں۔
ایف سی اور حساس اداروں کی کوہلو میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کمانڈروں سمیت 12 شرپسند ہلاک ہوگئے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق حساس ادارے اور فرنٹیئركور نے بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے نساؤ میں کارروائی کی جہاں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے شرپسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 کمانڈروں جامیر اور بلوچ خان سمیت 12 شرپسند ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کمانڈر فاضل کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔
ایف سی ترجمان نے مزید بتایا کہ تربت كے علاقے بلیدہ میں بھی كالعدم تنظیم بی آر اے كے كیمپ كے خلاف كارروائی شروع كی تو اس دوران دو طرفہ فائرنگ تبادلے میں ایك شرپسند ہلاك ہوگیا جس سے ہینڈ گرینیڈ، ایس ایم جی اور موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا جب کہ دہشت گردوں کا کیمپ تباہ کردیا یگا۔
ایف سی نے تربت كے علاقے تمپ میں كارروائی كے دوران4 مشتبہ افراد كو بھی گرفتاركركے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد كرلیا جب کہ گوادر سے فورسز پر حملوں اورٹارگٹ كلنگ میں ملوث شرپسند سخی داد كو گرفتاركرلیا گیا۔