پرویز مشرف کی چوہدری برادران کو دبئی میں ملاقات کی دعوت

کسی ڈیل یا معاہدے کے تحت دبئی نہیں آیا ، جیسے ہی ڈاکٹر اجازت دیں گے تو پھر وطن واپس آؤں گا، سابق صدر


ویب ڈیسک March 21, 2016
کسی ڈیل یا معاہدے کے تحت دبئی نہیں آیا ، جیسے ہی ڈاکٹر اجازت دیں گے تو پھر وطن واپس آؤں گا، سابق صدر. فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کو دبئی میں ملاقات کی دعوت دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ٹیلیوفونک رابطہ ہوا جس کے دوران سابق صدر پرویز مشرف نے انہیں اور چوہدری پرویز الہیٰ کو دبئی آکر وہاں ملاقات کی دعوت دی۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی امور اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کسی ڈیل یا معاہدے کے تحت دبئی نہیں آیا، جیسے ہی ڈاکٹر اجازت دیں گے تو پھر وطن واپس آؤں گا، میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اس لئے پاکستان چھوڑ کر بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں