شرجیل میمن نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا نیب کا عدالت میں جواب
محکمہ اطلاعات میں 5 ارب کے اشتہارات میں 3 ارب روپے کی خرد برد کی گئی، نیب کا عدالت میں جواب
شرجیل میمن کی درخواست پر نیب نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات سندھ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔
شرجیل میمن کی جانب سے دائر درخواست پر نیب نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صوبائی وزیر کی درخواست ناقابل سماعت اور قانون کے مطابق نہیں ہے، شرجیل میمن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔
نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن کے خلاف نیب کراچی میں 5 ارب روپے کی کرپشن پر انکوائری جاری ہے، شرجیل میمن نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب کے مطابق محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی تقسیم میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے، 5 ارب کے اشتہارات میں 3 ارب روپے کی خرد برد کی گئی، شرجیل میمن اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام اکبر کے نام ای سی ایل میں ڈال چکے ہیں۔